پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،ْ جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کا اعلان

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین میں کھیلا جائے گا

جمعرات دسمبر 21:15

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،ْ جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کا اعلان
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان کے خلاف رواں ماہ شروع ہونے والی تین ٹیسٹ کی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ نے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی کریں گے۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ سے سیریزکے بعد اگلی منزل جنوبی افریقا کے میدان ہیں جہاں پاکستان ٹیم کو تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ٹیم میں فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ہاشم آملہ، ٹیمبا باووما، تھیونس ڈی بروین،کوئنٹن ڈی کوک، ڈین ایلگر، زبیر حمزہ، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈوآن اولیویئر، ورنن فلینڈر، کیگاسو ربادا اور ڈیل اسٹین شامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/12/2018 - 21:15:46

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments