پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نامزدگی فارم کی سکروٹنی( کل) ہوگی

جمعرات 6 دسمبر 2018 21:15

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نامزدگی فارم کی سکروٹنی( کل) ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نامزدگی فارم کی سکروٹنی (کل) جمعہ کو ہوگی ،ْ انتخابات شیڈول کے مطابق 12 دسمبر کو سپریم کورٹ بلڈنگ، اسلام آباد میں ہونگے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن ریٹرننگ آفیسر اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل (انسانی حقوق ) عامر سلیم رانا نے بتایا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی طرف سے نامزدگی فارم جمع کروانے کے بعد نامزدگی فارم کی سکروٹنی (آج) جمعہ کو صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک کی جائیگی اور شام تین بجے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بارے آگاہ کیا جائیگا۔

8 دسمبر کو صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک امیدواروں کے غیر قانونی کاغذات پر منظوری / مسترد کے خلاف اعتراض اور ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے اس سلسلہ میں فیصلہ 10 دسمبر کو صبح نو بجے سے شام تین بجے تک امیدواروں اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

10 دسمبر کو شام پانچ بجے امید واروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ 12 دسمبر کو دوپہر دو بجے سے ساڑھے تین بجے تک پی ایف ایف ویمن گانگریس کیلئے ووٹنگ ہوگی بعد میں اسی وقت ہی زرلٹ کا اعلان کیا جائیگا۔

اسی روز شام چار بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کیلئے ووٹنگ ہوگی اور شام چھ بجے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے منتخب عہدیداروں کا اعلان کیا جائیگا۔ 13 دسمبر کو دن گیارہ بجے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 06/12/2018 - 21:15:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :