یاسر شاہ نے تیز ترین 200وکٹوں کا ریکارڈ قائم کرکے پورے پاکستان کو خوشی سے سرشار کردیا ،انضمام الحق

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:23

یاسر شاہ نے تیز ترین 200وکٹوں کا ریکارڈ قائم کرکے پورے پاکستان کو خوشی سے سرشار کردیا ،انضمام الحق
لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ یاسر شاہ نے تیز ترین 200وکٹوں کا ریکارڈ قائم کرکے پورے پاکستان کو خوشی سے سرشار کردیا ہے ،ریکارڈ بنانے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں ۔یہاں ایل ایل سی گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یاسر کی کارکردگی پر سارا پاکستان خوش ہے ۔

یاسر کو ایک روزہ ٹیم میں بھی شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔محمد عامر باصلاحیت اور اچھا بائولر ہے۔ اب وہ اچھا کھیل رہا ہے۔ بورڈ کی جانب سے سلمان بٹ کو کھلانے کی کوئی پابندی نہیں جب بھی ضرورت پڑی موقع دیں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ ہماری مڈل آرڈر کی پرفارمنس بہترین ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق نے بتایا کہ فخر اور عباس کو ڈاکٹرنے ریسٹ دیا تھا ،وہ دونوں بھی اب پریکٹس کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عثمان صلاح الدین، عابد علی سعد اچھا پرفارم کر رہے ہیںاور انہیں مستقبل میں موقع ملے گا ۔ انضمام الحق نے بتایا کہ آل رائونڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کیا اور ان پر کسی قسم کا دبائو نہیں تھا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کپتان سرفراز اچھا پرفارم کر رہا ہے تاہم جسطرح کا وہ کھلاڑی ہے اسے مزید بہتر پرفارم کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ کلب کرکٹ کی بہت اہمیت ہے اور نئے باصلاحیت کھلاڑی پیدا کرنے کے کلب کرکٹ بہت ضروری ہے۔میں ٹیم کی سلیکشن صرف میرٹ پر کرتا ہوں اور اس سلسلہ میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی جاتی ۔
وقت اشاعت : 06/12/2018 - 23:23:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :