فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ، شمع کلب اور پشاور کلب نے میچ جیت لئے

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:45

فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ، شمع کلب اور پشاور کلب نے میچ جیت لئے
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ ڈسٹرکٹ پشاور میں شمع کلب نے الحذیفہ کلب اور پشاور کلب نے ناردرن سپورٹس کو ہرا دیا۔ پہلے میچ میں شمع کلب نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 252 بنائے، رفعت اللہ مہمند نے 72، اسد اللہ نے 63، افتخار احمد نے 36 اور حماد الحسن نے 32 رنز بنائے۔

الحذیفہ کلب کی جانب سے ذوالفقار نے تین جبکہ میرداد اور اظہار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

جواب میں الحذیفہ کلب کی ٹیم 18 ویں اوور میں 91 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، شمع کلب کے محمد ہارون نے چار جبکہ سلمان اور حماد الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے میچ میں پشاور کلب نے ناردرن سپورٹس کلب کو 10 رنز سے ہرا دیا۔ پشاور کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 40 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے، محمد حارث 59 ، عبداللہ خلیل 36 اور عادل شاہ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جواب میں ناردرن سپورٹس کی ٹیم آخری اوور میں 212 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، فرمان اللہ خلیل 59، الیاس اور یاسین 25، 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،پشاور کلب کی جانب سے محمد ریاض نے تین، امیر اللہ اور عبداللہ خلیل نے دو دو جبکہ مہران ابراہیم ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 06/12/2018 - 23:45:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :