ابوظہبی ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے لگا

گرین شرٹس کھانے کے وقفے پر5 وکٹوں سے محروم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 7 دسمبر 2018 13:32

ابوظہبی ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے لگا
ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 دسمبر2018ء) 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کے پانچویں اور آخری روز پاکستانی بلے باز ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور گرین شرٹس کے لیے میچ اور سیریز بچانا بھی دشوار ہوگیا ہے ۔ٹیسٹ کے آخری روز کیویز نے اپنی اننگز272رنز4وکٹوں پر دوبارہ شروع کی تو کین ولیمسن 139رنز بنا کر حسن علی کا شکار بن گئے ، کیویز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے9اوورز میں81رنز سکور کرکے اپنا سکور353رنز تک پہنچایا تاہم اس دوران اسکی 7وکٹیں بھی گر گئیں جس کے بعد کین ولیمسن نے اننگز ختم کرنیکا اعلان کردیا ،پاکستان کیلئے یاسر شاہ نے 4وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لیے کم از کم79اوورز میں280رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان کیلئے امام الحق اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم یکے بعد دیگرے پاکستانی بلے باز پوویلین واپس لوٹنے لگے ، حفیظ8، اظہر علی 5، حارث سہیل 9اور اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ، اما م الحق22رنز بنا کر اعجاز پٹیل کی گیند پر آﺅٹ ہوئے ، پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 5وکٹیں کھو کر55رنز بنا لیے ہیں اور اسے میچ اور سیریز میں کامیابی کے لیے مزید 225رنز درکار ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 26رنز2وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو نائٹ واچ میں ولیم سمر وائل4رنز سکور کرنے کے بعد لیگ سپنر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے جس کے ساتھ ہی یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200وکٹیں مکمل کرنےوالے باﺅلر بھی بن گئے ، روس ٹیلر نے پاکستانی باﺅلرز کےخلاف جارحانہ انداز اپنا یا جو زیادہ دیر نہ چل سکا اوروہ 22رنز سکورکرنے کے بعد شاہین آفریدی کے ایک باﺅنسر پر پل شاٹ کھیلتے ہوئے بلا ل آصف کے ہاتھوں جکڑے گئے، ہنری نکولس اور کین ولیمسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5ویں وکٹ کے لیے 212رنزکی شراکت داری قائم کرکے میچ پر کیویز کی گرفت مضبوط کردی ۔

ولیمسن 139اور نکولس 90رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں ۔پاکستان نے محمد عباس کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نیل ویگنز کی جگہ ٹم ساﺅتھی اور اش سوڈھی کی جگہ 34 سالہ آف سپنر ویل سمروائیل کو شامل کیا گیا ۔واضح رہے کہ3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ابتک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے شکست دی تھی جبکہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے ہرایا تھا۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 13:32:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :