یاسر شاہ نے وقار یونس کا28سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

لیگ سپنر مشترکہ طور پر کیویز کیخلاف سیریز میں زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:46

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے لیجنڈری فاسٹ بالر وقار یونس کا28سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

32سالہ یاسر شاہ نے کیویز کیخلاف متحدہ عرب امارت میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض19.03کی اوسط سی29کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا جس کے ساتھ ہی انہوں نے 3ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں نیوزی لینڈ کے خلاف مجموعی طور پر زیادہ شکار کرنے کا وقار یونس کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ، وقار یونس نی1990میں کیویز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں محض 10.86کی اوسط سی29وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں زیادہ وکٹیں اپنے نام کرنے کا قومی ریکارڈ گگلی ماسٹر عبدالقادر کے پاس ہے جنہوں نی1987میں انگلینڈ کیخلاف 14.57کی اوسط سی30وکٹیں حاصل کی تھیں ، وقار یونس نی1993میں زمبابوے کیخلاف 13.81کی اوسط سی27وکٹیں اپنے نام کیں
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 16:46:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :