اسد شفیق نے ایک انوکھا ملکی ریکارڈ برابر کردیا

نروس نائننٹیز کا شکارہوئے بغیر زیادہ سنچریان بنانے میں اعجاز احمد کے ہم پلے ہوگئے

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:00

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے ایک انوکھا ملکی ریکارڈ برابر کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ جب کوئی بلے باز زیادہ دیگر کریز پر وقت گزارتا ہے تو اس کے لیے بلے بای کرنا آسان ہوجاتا ہے تاہم نروس نائنٹیز ہر بلے باز کے لیے ایسا مرحلہ ہوتا ہے جس میں بڑے بڑے بلے باز بھی چکرا جاتے ہیں ،سنچری کے قریب پہنچ کر بڑے بڑے بیٹسمینو ں کی سٹی گم ہوجاتی ہے جس کی سب سے بڑی مثال لیجنڈری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر ہیں جنہوں نے انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز نانے کا ریکارڈ بنا رکھا ہے اور 100انٹر نیشنل سنچریاں سکو ر کرنے والے واحد بلے باز ہیں تاہم نروس نائننٹیز کے لحاظ سے بھی ٹنڈولکر سب سے آگے ہیں جو 27مرتبہ 90سی99رنز کے درمیان آٹ ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

دنیا کے کامیاب ترین بلے باز مانے جانے والے آسٹریلیا کے سر ڈان بریڈ مین نروس نائننٹیز میں آٹ ہوئے بغیر سب سے زیادہ 29سنچریاں بنانے والے بلے باز ہیں ، آسٹریلیا ہی کے کریگ چیپل نے 24اور سابق برطانوی کپتان مائیکل وان نی18سنچریاں سکور کررکھی ہیں،سابق برطانوی آل رانڈر سر این بوتھم نے نروس نائننٹیز کا شکار ہوئے بغیر14، سابق ویسٹ انڈین کپتان کارل ہوپر نے 13اور بھارت کے پولی امریگر نے 12سنچریاں سکور کررکھی ہیں ،اس لسٹ میں حال ہی میں اسد شفیق بھی شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے پاکستان کے اعجاز احمد کے ساتھ نروس نائنٹٹیز میں آٹ ہوئے بغیر12سنچریاں مکمل کرلی ہیں ۔

32سالہ اسد شفیق پاکستان کے لیے 66ٹیسٹ میچز میں چار ہزار سے زیادہ ٹیسٹ رنز سکور کرچکے ہیں جن میں12سنچریاں اور21نصف سنچریاں شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 17:00:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :