کیوی بلے باز ہنری نیکولز کی پاکستان کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میں شاندار سنچری، 126 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:01

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر بلے باز ہنری نیکولز نے پاکستان کے خلاف آخری اور فیصلہ کن کرکٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 126 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 17:01:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :