پہلا آل موسیٰ خیل شہید کامران خان مندوخیل کرکٹ ٹورنامنٹ ایف سی الیون نے جیت لیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:16

موسیٰ خیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) پہلا آل موسیٰ خیل شہید کامران خان مندوخیل کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ا لشیخ درگ کو شکست دیکر ایف سی الیون نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے دوران شاندار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ چیئر مین پائیو خان اور شہید کامران خان مندوخیل کے بھائی حمید مندوخیل تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چیئر مین پائیو خان نے کہا کہ کھیل بہترین ورزش کے ساتھ ساتھ بہترین صحت کی نشوونما میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اٴْنہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا اور نوجوانوں کو اس طرف راغب کرنا خوش آئند اقدام ہے تقریب کے اختتام میں ونر، رنر سمیت ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے کپتانوں اور اچھی کارکردگی والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔

وقت اشاعت : 07/12/2018 - 17:16:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :