انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا، محمد عرفان کی عمدہ بائولنگ بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

جمعہ 7 دسمبر 2018 21:03

انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا، محمد عرفان کی عمدہ بائولنگ بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی
ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 132 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 6 وکٹوں پر پورا کیا، محمد عرفان نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو کامیابی دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے، انہوں نے 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 131 رنز بنائے، عمید آصف 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، عادل امین 23، محمد عرفان (فور) 17، مختار احمد 13، کپتان شان مسعود 2، اسراراللہ 4، محمد حسن 2 اور زوہیب خان بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، محمد عرفان (فائیو) 11 اور محمد عرفان (ٹو) 2 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ثاقب محمود نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں انگلینڈ لائنز نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کیا، کیڈمور 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، مارک ووڈ نے 27 اور اوورٹن نے 24 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، محمد عرفان (فائیو) نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، وقاص مقصود اور عمید آصف نے ایک، ایک وکٹ لی۔

وقت اشاعت : 07/12/2018 - 21:03:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :