قومی ٹی 20 کپ 10 دسمبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا

جمعہ 7 دسمبر 2018 21:39

قومی ٹی 20 کپ 10 دسمبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20 کپ 10 دسمبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا، جس میں ملک بھر آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور وائٹس، لاہور بلیو، پشاور، فاٹا، کراچی وائٹس اور ملتان شامل ہیں، ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل 24 دسمبر کو اور فائنل 25 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 21:39:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :