پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 22:32

پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا
لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے سولہ رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا. سرفراز احمد قیادت کے فرائض سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

تین ٹیسٹ میچز کے لئے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں فخرزمان، اظہر علی، شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم،اسد شفیق،حارث سہیل،سرفراز احمد،یاسر شاہ، شاداب خان،محمد عامر، حسن علی،محمد عباس،فہیم اشرف ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم نے ایک تین روزہ پریکٹس میچ سمیت تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 22:32:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :