یاسر شاہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دوسرے پاکستانی بائولر بن گئے

2015ء کے بعد زیادہ مین آف دی سیریز ایوارڈ جیتنے کا ایشون کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 22:43

یاسر شاہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دوسرے پاکستانی بائولر بن گئے
ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) یاسر شاہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دوسرے پاکستانی بائولر بن گئے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں 29 وکٹیں لیکر سابق ہم وطن بائولر وقار یونس کا ریکارڈ برابر کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، وقار یونس نے 1990ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 29 وکٹیں لی تھیں، پاکستان کی طرف عبدالقادر تین میچوں کی سیریز میں 30 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، انہوں نے 1987ء میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 30 وکٹیں لیکر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا، سٹار سپنر یاسر نے 2015ء کے بعد زیادہ مین آف دی سیریز ایوارڈز جیتنے کا بھارتی سپنر ایشون کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، یاسر نے 2015ء سے اب تک کھیلے گئے 28 میچز میں 5ویں مرتبہ مین آف دی سیریز ایوارڈ جیت کر یہ اعزاز حاصل کیا، ایشون نے اس عرصے کے دوران 42 میچز میں چار بار مین آف دی سیریزایوارڈ جیت رکھے تھے۔

وقت اشاعت : 07/12/2018 - 22:43:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :