سرینا ہوٹلز آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس چیمئپن شپ، چیونگ کم اور ریو نگوچی مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 7 دسمبر 2018 22:43

سرینا ہوٹلز آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس چیمئپن شپ، چیونگ کم اور ریو نگوچی مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) سرینا ہوٹلز آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس چیمپئن شپ میں چیونگ کم اور ریو نگوچی مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی ٹی ایف کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں مینز سنگلز سیمی فائنلز میں جنوبی کورین کھلاڑی چیونگ اوئی کم کو چائنیزتائپے کے کھلاڑی تائی چن کے خلاف واک اوور ملا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جاپانی کھلاڑی ریو نگوچی نے برطانوی کھلاڑی ایلکسز کو 6-4، 3-6 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مینز ڈبلز سیمی فائنلز میں جنوبی کورین کھلاڑی چیونگ اوئی کم اور ان کے جاپانی جوڑی دار ریو نگوچی نے الیگزینڈر اور ویلادیمر پر مشتمل روسی جوڑی کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی، سربیا کے ڈارکو جینڈرک اور ان کے ازبکستان جوڑی دار شونگ نے روس کے اینٹن اور جرمنی کے وہنل کو زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 22:43:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :