عالمی ریسلرز کے وفد کی رنگ آف پاکستان کے آفیشلز کے ساتھ صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات

پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دی ہے‘ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیا ض الحسن چوہان

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:21

عالمی ریسلرز کے وفد کی رنگ آف پاکستان کے آفیشلز کے ساتھ صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رنگ آف پاکستان کی جانب سے ریسلنگ کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ان اقدامات سے عالمی برادری کو یہ پیغام جا رہا ہے کہ پاکستان میں کوئی دہشت گرد نہیں ہے۔ ہماری قوم نے اپنی فوج کے ساتھ مل کرانتہا پسندی کو شکست دی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کاکھل کے ساتھ دیا ہے۔

میں رنگ آف پاکستان اور آپ سب ریسلرز کو یقین دلاتا ہوں کہ پنجاب حکومت صوبے میں ریسلنگ کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے الحمرا میں رنگ آفپاکستان کے زیر اہتمام عا لمی ریسلرز کے وفد سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں 16 کے قریب عالمی ریسلرز اور رنگ آفپاکستان کے آفیشلز شامل تھے۔ صوبائی وزیر نے عالمی ریسلرز کو لاہور میں ان کی آمد پر خوش آمدید کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ریسلرز کی آمد ہمارے لئے باعث مسرت و افتخار ہے۔ اس موقع پر دوسرے ممالک سے آئے ریسلرز نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت اور لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم لاہوریوں کے حسن سلوک اور مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستا ن آکر ہمیں دلی خوشی ہوئی ہے۔ خصوصا لاہور کی ثقافت دلکش ہے۔ رنگ آف پاکستان کے آفیشلز نے اپنے مسائل صوبائی وزیر کو بتائے جن کو ہر ممکن حد تک حل کروانے کی فیاض الحسن چوہان نے یقین دہانی کروائی۔۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 23:21:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :