کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر غلام مصطفی شاہ نے سندھ بلوچستان باکسنگ سیریز کوایک فراڈ قرار دیدیا

سندھ اسپورٹس بورڈ کی آشیر واد سے یہ لابی باکسنگ کی سرگرموں کے نام پر لاکھوں روپے کا فنڈ حاصل کر چکی ہے ، غلام مصطفی شاہ

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:38

کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر غلام مصطفی شاہ نے سندھ بلوچستان باکسنگ سیریز کوایک فراڈ قرار دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر غلام مصطفی شاہ نے سندھ بلوچستان باکسنگ سیریز کوایک فراڈ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کی باکسنگ سرگرموں کو ایک خاص لابی نے آئی جیک کیا ہے ۔سندھ اسپورٹس بورڈ کی آشیر واد سے یہ لابی باکسنگ کی سرگرموں کے نام پر لاکھوں روپے کا فنڈ حاصل کر چکی ہے اس کے باوجود باکسنگ کھیل اب بھی ترقی کی جانب گامزن نہ ہوسکی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس لابی نے کوئٹہ کے ایک متنازیہ باکسنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 13 دسمبر کو کوئٹہ میں سندھ بلوچستان باکسنگ سیریز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔ ڈاکٹر غلام مصطفیح شاھ نے کہا کہ اس سیریز کے لئے کراچی اور کوئٹہ دونوں شہروں میں باکسروں کے سیلکشن کے لئے ٹرائیل کا ابھی تک اعلان کیا ہے نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ دونوں شہروں سے کتنے باکسرز اس سیریز میں شرکت کریں گے دوسری جانب کوئٹہ کے اسپورٹس حلقوں نیبھی اس سیریز کو جعلی قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے باکسنگ سرکل کے مطابق اس سیریز کے لئے کوئٹہ کا موسم ناساز گار ہے ،سخت سردی میں کراچی کے باکسروں کو کوئٹہ لانا منتظمین کی نااہلی کا ثبوت ہے ۔انہوں کہا کہ سندھ کے وزیر کھیل باکسنگ کے نام ہر اس فراڈ کو روکنے کی کوشش کریں۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 23:38:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :