گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے غیر ملکی ریسلرز کی ملاقات

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:50

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے غیر ملکی ریسلرز کی ملاقات
لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہائوس لاہور میں غیر ملکی ریسلرز نے ملاقات کی،گورنر پنجاب نے غیر ملکی ریسلرز کو گورنر ہائوس لاہور آنے پر خوش آمدید کہا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پہلی مرتبہ اتنی زیادہ تعداد میں ریسلرز پاکستان آئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اًمن پسند ملک ہے اور اِس نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے لئے مثبت قدم اُٹھائے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کا لاہور میں قیام خوشگوار ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ جو ایک مرتبہ پاکستان آتا ہے وہ دوبارہ ضرور آتاہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں۔ گورنر نے پاکستان کے دِل لاہور میں غیر ملکی ریسلرز کی کشتیوں کے مقابلے منعقد کروانے پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ لاہور پنجاب کا دارالخلافہ ہے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزر عمران شاہ نے کہا کہ کشتیوں کے مقابلے منعقد کرانے سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا سافٹ امیج ابھرکر سامنے آئے گا۔ اُنہوں نے امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان میں ریسلنگ کے فن کواُجاگر کرنے کیلئے اقدمات کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ سپورٹس کو انڈسٹری بنانے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہر میں نوجوانوں کو تربیت دینے کے لئے اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 23:50:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :