ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے بوجھ نے سرفراز احمد کی بلے بازی کو ”گرہن “ لگا دیا

ستمبر2017ءسے اب تک بطور کپتان بدترین اوسط کےساتھ رنز سکور کرنےوالے کھلاڑی بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 8 دسمبر 2018 15:23

ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے بوجھ نے سرفراز احمد کی بلے بازی کو ”گرہن “ لگا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8دسمبر2018ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے بوجھ نے سرفراز احمد کی بلے بازی کو ”گرہن “ لگا دیا ، وکٹ کیپر بلے باز ستمبر2017ءسے اب تک بطور کپتان بدترین اوسط کے لحاظ سے رنز سکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اپنی بیٹنگ فارم سے محروم ہوگئے ہیں اور ایک وقت میں اپنی بہترین بلے بازی کے لیے مشہور سرفراز احمد اس وقت اپنے بلے سے کوئی قابل ذکر اننگز کھیلنے میں ناکام نظر آرہے ہیں ۔

سرفراز احمد اب تک بطور کپتان 10ٹیسٹ میچز کی 17اننگز میں محض28.50کی اوسط سے456رنز سکور کرسکے ہیں جن میں 3نصف سنچریاں شامل ہیں اور ان میں سے بھی دو نصف سنچریاں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں سکور کی تھیں ،یہ سرفراز احمد کی جانب سے قومی ٹیم کی کپتان سنبھالنے کے بعد سے کسی بھی کپتان کی بلے بازی میں بدترین اوسط ہے ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے اس عرصے میں30.05کی اوسط سے رنز سکور کیے ، جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے اس عرصے کے دوران 36.50کی اوسط سے رنز بنا ئے ہیں ، برطانوی کپتن جو روٹ نے ستمبر2017ءسے اب تک45.57کی اوسط سے رنز بنائے ہیں ، سری لنکن قائد دنیش چندیمل نے اس عرصے کے دوران49.39کی اوسط سے رنز سکور کیے ہیں ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اس عرصے کے دوران 55.27کی اوسط سے ٹیسٹ رنز سکور کیے ہیں ، دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹمپرنگ سکینڈل کے نتیجے میں ایک سالہ پابندی کی سزا کاٹنے والے سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے اس سے قبل 63.20کی شاندار اوسط سے رنز بنائے تھے ، نمبر ون ٹیسٹ بلے باز اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اس عرصے کے دوران70.65کی لاجواب اوسط سے رنز سکور کیے ہیں۔

 

وقت اشاعت : 08/12/2018 - 15:23:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :