پہلا ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 235 رنز پر آئوٹ،

ٹریوس ہیڈ 72 رنز بنا کر نمایاں، ایشون اور بمرا کی 3، 3 وکٹیں، بھارت نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 151 رنز بنا کر مجموعی طور پر 166 رنز کی برتری حاصل کر لی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:11

پہلا ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 235 رنز پر آئوٹ،
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) آسٹریلوی ٹیم بھارت کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 235 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ٹریوس ہیڈ 72 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایشون اور بمرا نے 3، 3 وکٹیں لیں، جواب میں بھارتی ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا کر مجموعی طور پر 166 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، کپتان ویرات کوہلی 34 رنز بنا کر نیتھن لیون کا شکار بنے، پوجارا 40 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

ہفتہ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے 191 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ٹریوس ہیڈ 61 اور مچل سٹارک 8 رنز کھیل رہے تھے، دن کے چوتھے اوور میں بمرا نے سٹارک کو آئوٹ کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی، انہوں نے 15 رنز بنائے، 235 کے سکور پر آسٹریلیا کی آخری امید بھی دم توڑ گئی اور ہیڈ 72 رنز بنانے کے بعد محمد شامی کی گیند کا نشانہ بنے، جوز ہیزلووڈ بغیر کوئی رن بنائے شامی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، اسطرح بھارت کو 15 رنز کی برتری مل گئی، ایشون اور بمرا نے 3، 3، ایشانت شرما اور محمد شامی نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

جواب میں بھارتی ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 151 رنز بنا کر مجموعی طور پر 166 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، لوکیش راہول اور مرلی وجے نے ٹیم کو 63 رنز کا آغاز فراہم کیا، وجے 18 رنز بنا کر سٹارک کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، لوکیش راہول 44 رنز بنا سکے، کپتان ویرات کوہلی 34 رنز بنا کر نیتھن لیون کی گیند کا نشانہ بنے، چیتشور پوجارا 40 اور اجنکیا راہانے ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، سٹارک، ہیزلووڈ اور لیون نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 08/12/2018 - 16:11:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :