بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، ڈیوڈ وارنر سلہٹ سکسرز کے کپتان مقرر ہو گئے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:18

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، ڈیوڈ وارنر سلہٹ سکسرز کے کپتان مقرر ہو گئے
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) معطلی کا شکار آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر آئندہ ماہ شیڈول بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے سلہٹ سکسرز کے نئے کپتان مقرر ہو گئے، انہیں ناصر حسین کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وارنر کو رواں سال دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے ایک برس معطلی کا سامنا ہے۔
وقت اشاعت : 08/12/2018 - 16:18:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :