لاہورقلندرکا محمد حفیظ کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ،باقاعدہ اعلان (کل) متوقع

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:17

لاہورقلندرکا محمد حفیظ کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ،باقاعدہ اعلان (کل) متوقع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) محمد حفیظ کو لاہور قلندر کا کپتان مقرر کرنے کا باقاعدہ اعلان کل (اتوار ) متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرنے والے آل رانڈر محمد حفیظ اب نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم کی جگہ لاہور قلندر کی قیادت سنبھالیں گے۔گزشتہ ایونٹس میں ناکامیوں سے دوچار رہنے والی فرنچائز نے اس بار پاکستانی کرکٹر کو قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد حفیظ کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کیے جانے کا باقاعدہ اعلان کل لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/12/2018 - 17:17:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :