لاہور اوپن پولو چمپئن شپ کا فائنل کل ٹیم ایٹین (18) اور جوبلی انشورنس کے درمیان ہوگا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:22

لاہور اوپن پولو چمپئن شپ کا فائنل کل ٹیم ایٹین (18) اور جوبلی انشورنس کے درمیان ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور اوپن پولو چمپئن شپ 2018ء کا فائنل آکل بروز اتوار تین بجے ٹیم ایٹین (18) اور جوبلی انشورنس کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کے مطابق فائنل کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ہوں گے۔ عاطف یار ٹوانہ کا کہنا تھا کہ لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ لاہور پولو کلب کا دو ہفتوں پر مشتمل ٹورنامنٹ ہے جس میں آٹھ بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کل 12 لیگ میچز کھیلے گئے جبکہ اتوار کو ڈیڑھ بجے سب سڈری فائنل ایف جی پولو اور باڑیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹیم ایٹین (18) میں شاہ نواز ایاز درانی، ممتاز عباس نیازی، احمد علی ٹوانہ اور ثاقب خان خاکوانی جبکہ جوبلی انشورنس کی ٹیم میں تراب رضوی، اون رضوی، ایڈورڈ بینر ایواور راجہ تیمور ندیم شامل ہیں۔ دونوں ٹیمیں اپنے اپنے پول میں ناقابل شکست رہیں اور اپنے تینوں میچز جیت کر فائنل میں آئیں۔ سب سڈری فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں ایف جی پولو کی ٹیم میں عباس مختار، میر حذیفہ احمد ،شاہ شمیل عالم اور الوکیو سیلسٹینو شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 08/12/2018 - 17:22:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :