ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،

خوشدل شاہ کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی بھی ٹیم کے کام نہ آئی، مصدق حسین 85 رنز بنا کر ناقابل شکست، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

اتوار 9 دسمبر 2018 21:30

ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، پاکستانی ٹیم 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47ویں اوور میں 225 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، خوشدل شاہ کے سوا گرین شرٹس کا کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، خوشدل شاہ کی 61 رنز کی اننگز اور 3 وکٹیں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، بنگلہ دیش کی جانب سے مصدق حسین 85 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ ذاکر حسن 69 اور یاسر علی 56 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے، مصدق حسین میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اتوار کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش ایمرجنگ ٹیم نے پہلے کھیتلے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، مصدق حسین نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے، ذاکر حسن 69 اور یاسر علی 56 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بلے باز رہے، خوشدل شاہ نے 3 اور محمد موسیٰ نے 2 وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

جواب میں پاکستان ایمرجنگ ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 46.5 اوورز میں 225 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، خوشدل شاہ کے سوا گرین شرٹس کا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، وہ 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، ذیشان ملک 47، علی عمران 3، سعود شکیل 6، سعد علی اور حسین طلعت 10، 10، عاشق علی 3، سلیمان شفقت 16 اور غلام مدثر 6 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، نعیم حسن نے 3، شفیع الاسلام اور مصدق حسین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ یو اے ای اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
وقت اشاعت : 09/12/2018 - 21:30:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :