ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، ناک آئوٹ مرحلے کی لائن اپ مکمل، پاکستانی ٹیم کو کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے (کل)بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہو گا

اتوار 9 دسمبر 2018 21:30

بھوبنیشور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ناک آئوٹ مرحلے کی لائن اپ مکمل ہو گئی، پاکستانی ٹیم کو کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے (کل) منگل کو بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں رواں ورلڈ کپ میں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ٹیموں کے درمیان زبردست جنگ جاری ہے، اتوار کو لیگ میچز اختتام پذیر ہو گئے، ارجنٹائن، آسٹریلیا، میزبان بھارت اور جرمنی نے شاندار کھیل کی بدولت براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے جبکہ پاکستان سمیت انگلینڈ، نیوزی لینڈ، فرانس، چین، بیلجیئم، ہالینڈ اور کینیڈا کو کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے دوسرے رائونڈ میں فتوحات درکار ہوں گی۔

دوسرے رائونڈ یعنی ناک آئوٹ مرحلے کا آغاز آج پیر سے ہو گا، پہلے میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور دوسرے میچ میں فرانس کا مقابلہ چین سے ہو گا، آخری دو میچز کل منگل کو شیڈول ہیں، پاکستان کا مقابلہ بیلجیئم سے ہو گا جبکہ ہالینڈ کا مقابلہ کنیڈا سے ہو گا۔
وقت اشاعت : 09/12/2018 - 21:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :