بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں سخت مقابلے کے بعد 31 رنز سے ہرا دیا،

مہمان ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی، شان مارش نے 60 رنز بنائے، بھارت کے محمد شامی، ایشون اور جیسپریت بمراہ نے 3,3 جبکہ ایشانت شرما نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، چیتشوار پوجارہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

پیر 10 دسمبر 2018 11:59

بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں سخت مقابلے کے بعد 31 رنز سے ہرا دیا،
ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) بھارت نے میزبان آسٹریلیا کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں سخت مقابلے کے بعد 31 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کے پانچویں اور آخری روز میزبان ٹیم کو کامیابی کے لئے 219 رنز جبکہ مہمان ٹیم کو 6 وکٹیں درکار تھیں۔ بھارتی بائولرز نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور دوسری اننگز میں بھی شان مارش کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور میزبان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 291 رنز بناسکی۔

شان مارش نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 60 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ بھارت کے چیتشوار پوجارہ کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارت کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں محمد شامی، ایشون اور جیسپریت بمراہ نے 3,3 جبکہ ایشانت شرما نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پیر کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلوی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 104 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو شان مارش 31 اور ہیڈ 11 رنز پر کھیل رہے تھے۔

میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے مزید 219 رنز اور مہمان بھارتی ٹیم کو 6 وکٹوں کی ضرورت تھی۔ ٹریوس ہیڈ آسٹریلیا کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنے گزشتہ روز کے سکور میں تین رنز کا اضافہ کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے انکو اشانت شرما نے اجنکیا راہانے کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ شان مارش اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 60 رنز بناکر جیسپریت بمراہ کی گیند پر وکٹ کیپر ریشبھ پانٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین آسٹریلیا کے ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 41 رنز بناکر جیسپریت بمراہ کی گیند پر وکٹ کیپر ریشبھ پانٹ کے ہاتھوں میچ آئوٹ ہوگئے۔ مچل سٹارک آسٹریلیا کے آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 28 رنز بناکر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر ریشبھ پانٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ پیٹ کیومنز آسٹریلیا کے نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 28 رنز بناکر جیسپریت بمراہ کی گیند پر کپتان ویرات کوہلی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

جوش ہیزلووڈ آسٹریلیا کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 13 رنز بناکر روی چندرن ایشون کی گیند پر راہول کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ نیتھن لیون 38 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں میزبان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 291 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور بھارتی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد میزبان آسٹریلیا کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 31 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ بھارت کے چیتشوار پوجارہ کو شاندا بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارت کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں محمد شامی، روی چندرن ایشون اور جیسپریت بمراہ نے 3,3 جبکہ ایشانت شرما نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 11:59:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :