بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی، میزبان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کالی آندھی کے خلاف 1-0 کی برتری

پیر 10 دسمبر 2018 11:59

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل منگل کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے کالی آندھی کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کالی آندھی کو ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دو چار کیا تھا اور اب ون ڈے سیریز میں بنگال ٹائیگرز کا چیلنج درپیش ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون نے ٹور میچ میں بھی مہمان ٹیم کو ہرا کر اب پہلا میچ جیت کر ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے دھاک بٹھا دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے آج منگل کو کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 14 دسمبر کو سلہٹ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر، دوسرا میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 11:59:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :