سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے، اسپنر اعجاز پٹیل ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ہفتے سے ولنگٹن میں کھیلا جائے گا

پیر 10 دسمبر 2018 13:19

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ہفتے سے ولنگٹن میں کھیلا جائے گا جس کیلئے کین ولیمسن کی قیادت میں کیویز ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے خلاف کیویز ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے ایش سوڈھی اور سومر ویل کو ریلیز کر دیا گیا ،ْ اسپنر اعجاز پٹیل ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے ول ینگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 13:19:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :