آئرلینڈ آئندہ سال مئی میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کرے گا

پیر 10 دسمبر 2018 14:33

ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) آئرلینڈ آئندہ برس مئی میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز 5 مئی سے ہو گا، تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مئی کو کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش ورلڈ کلاس ٹیمیں ہیں، دونوں کے خلاف سہ ملکی سیریز کی میزبانی ہمارے لئے باعث اعزاز ہے اور اس سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 14:33:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :