فٹنس مسائل، پروٹیزفاسٹ بائولر لونگی نگیڈی پاکستان کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے

پیر 10 دسمبر 2018 14:57

فٹنس مسائل، پروٹیزفاسٹ بائولر لونگی نگیڈی پاکستان کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سیاہ فام جنوبی افریقن فاسٹ بائولر لونگی نگیڈی فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف شیڈول ہوم کرکٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقن ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گی۔ جنوبی افریقن ٹیم مینجر اور ڈاکٹر محمد موسیٰ جی کے مطابق وطن واپسی پر اسپیشلسٹ سے نگیڈی کے گھٹنے کا معائنہ کرایا گیا اور ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہیں مکمل فٹ ہونے میں کم از کم 12 ہفتے لگیں گے اسلئے وہ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 14:57:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :