کرس گیل ذاتی مصروفیات کے باعث جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ سے باہر

پیر 10 دسمبر 2018 19:14

کرس گیل ذاتی مصروفیات کے باعث جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ سے باہر
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ذاتی مصروفیات کے باعث جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے، وہ لیگ میں جوزی سٹارز کی نمائندگی کر رہے تھے، انہیں رواں ہفتے کے آخر میں والدہ کی آخری رسومات کی ادائیگی میں شرکت کرنی ہے۔

(جاری ہے)

گیل نے اپنے بیان میں کہا کہ والدہ کی موت سے گہرا صدمہ پہنچا ہے جس کی وجہ سے کھیل کو جاری رکھنا آسان نہیں، بلاشبہ یہ میرے لئے مشکل وقت ہے اسلئے میں لیگ کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لوں گا، کرکٹ سائوتھ افریقہ اور جوزی سٹارز حکام کے تعاون پر ان کا مشکور ہوں۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 19:14:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :