اپالو کلب کی ٹیم پہلے لاہور سپر کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

پیر 10 دسمبر 2018 20:11

اپالو کلب کی ٹیم پہلے لاہور سپر کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) اپالو کلب کی ٹیم پہلے لاہور سپر کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ پہلے لاہور سپر کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں اپالو کلب نے ٹائون شپ کرائون کو 6 وکٹ سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

وحدت کالونی گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں ٹائون شپ کرائون کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 114 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

صرف عون محمد ہی 21 رنز بناسکے۔ اپالو کلب کے لیگ سپنر محمد رمیض نے تباہ کن بائولنگ کی۔ انہوں نے 15 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اسد رفیق، خرم ہمایوں اور ہاشم ابراہیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اپالو کلب نے مطلوبہ سکور 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد اخلاق 51، سید امین نے 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنید احمد اور اعتزاز کھوکھر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 20:11:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :