ٹانک میں امن جگری کرکٹ میلہ جاری، 15دسمبر کو فائنل کھیلا جائے گا

پیر 10 دسمبر 2018 21:57

ٹانک میں امن جگری کرکٹ میلہ  جاری، 15دسمبر کو فائنل کھیلا جائے گا
ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک میں شروع ہونے والے ’’امن جگری کرکٹ میلہ ‘‘میں ملک بھر سے کرکٹ ٹیمیںحصہ لے رہے ہیں۔امن جگری کرکٹ میلہ 21نومبر سے شروع ہواہے اور 15دسمبر کو فائنل کھیلا جائے گا ۔اس ٹورنمنٹ میں 21لوکل کرکٹ ٹیمیں اور 10ٹیمیں پنجاب اور بلوچستانے کے کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا ۔

سیمی فائنل میںمحسود پیٹریاٹ اور ڈی ٓئی خان کے ٓر ایس او کے درمیان کھیلا گیا ۔محسود پیٹریاٹ کے مایاناز کھلاڑی نصیب اللہ برکی نے گیارہ چھکوں کی مدد سے 89رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔اور اخری اوور میں 25رنز درکار تھے ۔چار بلند چھکے مار کر سیمی فائنل جیت لیا ۔اخری بال میں چھ رنز در کار تھے ۔نصیب اللہ برکی نے چھکا مارکر اپنی ٹیم کو شاندار کامیابی دلادی ۔

(جاری ہے)

شائقین کرکٹ کی کافی تعداد ٹورنمنٹ دیکھنے کے لئے موجود ہوتے ہیں۔ٹورنمنٹ کے منتظم اعلی فضل جگری نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ صوبہ خیبرپختون خواہ کے ضلع ٹانک کے لوگوں نے ایک عشرے سے زیادہ عرصہ دہشت گردی کی لعنت کی وجہ سے انتہائی دکھی گزاری ہے ۔ضلع ٹانک کے نوجوانوں کو وہ دکھی وقت بھلانے اور ان کی پیشانیوں پر خوشیاں منڈلانے کے لئے انھوں نے ،،امن جگری کرکٹ میلہ ،، شروع کیا ہے جو کہ 21نومبر سے شروع ہوا ہے اور 15کو فائنل کھیلا جائے گا ۔

ان کا کہناتھا کہ اس کرکٹ میلہ پر کافی اخراجات اٹھ رہے ہیں اور یہ اخراجات وہ خود اور کمیٹی کے دیگراراکین برداشت کررہے ہیں۔ برکی قبائل کے سرکردہ قبائلی راہنما ملک عرفان الدین برکی نے فضل جگری کی جانب سے ضلع ٹانک میں امن جگری کرکٹ میلہ کے انعقاد پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔اور کرکٹ سٹار نصیب اللہ برکی کو ان کی شاندار کامیابی پر بھی مبارک باد دی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع ٹانک میں ایک غریب قبائلی نوجوان فضل جگری نے جو امن جگری کرکٹ میلہ شروع کیا ہے ۔یہ وقت کی ضرورت ہے ۔مگر محکمہ سپورٹس اس سلسلے میں مکمل طور پر غٖفلت کا شکا ر ہے ۔اور محکمہ سپورٹس کی جانب سے کھیل کھود میں کوئی دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے کھیل کھود کے میدان ویران تھے ۔ مگر قبائلی نواجوان فضل جگری نے ان میدانوں کو دوبارہ آباد کرکے لوگوں میں خوشیاں بانٹ رہا ہے ۔

ملک عرفان الدین برکی نے گورنر نے کی پی ،وزیراعلی کے پی کے،کورکمانڈرپشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر ، آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عابد لطیف ،ڈی سی جنوبی وزیرستان ،ڈی سی ٹانک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع ٹانک میں امن جگری کرکٹ میلہ سجانے والے قبائلی نوجوان فضل جگری کے ساتھ ٹورنمنٹ کے اخراجات میں مدد کریں ۔اور نصیب اللہ برکی کو ان کی شاندار کامیابی پر خصوصی ایوارڈ سے نوازیں۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 21:57:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :