ویرات کوہلی آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں کم از کم ایک ٹیسٹ جیتنے والے بھارتی کپتان بن گئے

پیر 10 دسمبر 2018 22:40

ویرات کوہلی آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں کم از کم ایک ٹیسٹ جیتنے والے بھارتی کپتان بن گئے
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) ویرات کوہلی آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف اس کی سرزمین پر کم از کم ایک ٹیسٹ جیتنے والے نہ صرف بھارت بلکہ ایشیا کپ پہلے کپتان بن گئے ہیں، بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میں 31 رنز سے شکست دے کر کوہلی کو یہ اعزاز دلوایا، بھارتی ٹیم نے اس سے قبل رواں سال انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچز میں فتوحات حاصل کی تھیں، راہول ڈریوڈ اور مہندرا سنگھ دھونی کی زیر قیادت بھارتی ٹیم نے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچز جیتے تھے لیکن بھارتی ٹیم آسٹریلیاکے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتنے میں ناکام رہی تھی۔۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 22:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :