آسٹریلیا اور بھارتی کھلاڑیوں نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں زیادہ کیچز تھام کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا،

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 35 کیچز تھام کر نئی تاریخ رقم کی

منگل 11 دسمبر 2018 12:20

آسٹریلیا اور بھارتی کھلاڑیوں نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں زیادہ کیچز تھام کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا،
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) آسٹریلیا اور بھارتی کھلاڑیوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زیادہ کیچز تھام کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 35 کیچز تھام کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے 18 جبکہ بھارتی کھلاڑیوں نے 17 کیچز تھام کر حریف کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اتفاق کی بات یہ ہے کہ پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کیچ آئوٹ ہوئے، اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا اور جنوبی افریقن کھلاڑیوں کے پاس تھا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے رواں سال کیپ ٹائون ٹیسٹ میں 34 کیچز تھام کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔
وقت اشاعت : 11/12/2018 - 12:20:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :