سٹہ مافیانے جنوبی افریقی سپرلیگ کو بھی نشانے پر رکھ لیا
پچ سائیڈنگ میں پکڑے جانےوالے برطانوی 35، 35 ڈالر دےکر ضمانت پر رہا
ذیشان مہتاب منگل 11 دسمبر 2018 15:32
ڈربن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11دسمبر2018ء) سٹہ مافیانے جنوبی افریقی سپرلیگ کو بھی نشانے پر رکھ لیا ،کنگسمیڈ سٹیڈیم ، ڈربن سے 2 بدنام زمانہ برطانوی پکڑے گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوںکنگسمیڈ سٹیڈیم میں ڈربن ہیٹ اور جوزی سٹارز کے میچ کے دوران حکام نے 2 افراد کو ممکنہ طور پر جوئے سے متعلق سرگرمی میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا ، دونوں افراد پرکھیل میں مداخلت کا الزام عائد ہوا مگر بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔ برطانوی شہریت کے حامل دونوں افراد کی عمریں 34 اور 35 برس ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس سے قبل بھی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں جس کے بعد ان دونوں کا نام ایسے افراد کی فہرست میں شامل ہے جن پر دنیا بھر کے کرکٹ سٹیڈیمز میں انٹرنیشنل میچز کے دوران شرکت پر پابندی ہے تاہم یہ دونوں سٹیڈیم کے ہاسپٹلٹی سوئٹ میں بیٹھ کر اس میچ سے لطف اندوز ہورہے تھے، اس سے قبل ٹورنامنٹ کے آغاز پر بھی 2 افراد کو مشکوک سرگرمیوں پر حراست میں لیا گیا تھا۔
کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو تھابنگ موروئے کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم سے گرفتار کیے گئے یہ افراد پچ سائیڈنگ سے میچ کی معلومات اور ڈیٹا غیرقانونی سٹہ مافیا تک پہنچاتے ہیں ، ہم نے اب تماشائیوں سے بھی مشکوک افراد پر نظر رکھنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں افراد نے خود کو بزنس مین بتایا جن کی 35، 35 ڈالر کے عوض ضمانت ہوگئی ہے ،دونوں کے وکیل رائے سنگھ نے کہاکہ اگر میرے موکلین پر سٹیڈیمز میں داخلے پر ہی پابندی عائد تھی تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ ان کو اس مقابلے کیلئے ٹکٹ ہی کیوں فروخت کیے گئے، میں نے پولیس سٹیشن میں بورڈ آفیشلز کے سامنے یہ ثابت کردیا کہ میرے موکلین پر جوئے یا میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور اب ان کی ہدایت پر میں عدالت میں بھی ان دونوں کا کیس لڑوں گا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 11/12/2018 - 15:32:55
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 2کھیلے جائیں گے
-
پاکستان اورویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ لا امریکی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد