سندھ بلوچستان(دوستانہ) سیریز کے لئے مین اینڈ وومن سندھ باکسنگ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

منگل 11 دسمبر 2018 17:03

سندھ بلوچستان(دوستانہ) سیریز کے لئے مین اینڈ وومن سندھ باکسنگ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) بلوچستان باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سات روزہSBA سندھ بلوچستان مین اینڈ وومن دوستانہ باکسنگ سیریز کے لئے سندھ باکسنگ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہی40رکنی دستے میں32باکسرز اور8 آفیشلز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ کے مطابق دو روزہ ٹرائلز کے بعد جونیئر ٹیم کے لئے تابش(46کے جی) شہباز جان(48کے جی)ساجد رشید(50کے جی)بلال احمد (52کے جی) ماجد علی(54کے جی) جمیل احمد(57کے جی) اور مرتضی(60 کے جی) جبکہ سینئر ٹیم میں ذوہیب رشید(49کے جی)معاذ خان(52 کے جی) احمد آفریدی(54 کے جی) نعمان اور باسط(60 کے جی)جمیل احمد اور عاقب علی(64کے جی) خلیل احمد(69کے جی) فراز احمد اور حماد حسین(75 کے جی) علی نواز اور صدام حسین( 81 کے جی) کو شامل کیا گیا ہے جبکہ خواتین میں ماریہ(48 کے جی) گل جبین(51 کے جی) شازیہ(54کے جی)مہرین(57کے جی) اور سارہ(60 کے جی) میں شامل ہیں اس کے علاوہ اقرا‘سمیہ‘آفاق احمد اسٹینڈ بائی میں شامل ہونگے ٹیم بذریعہ ٹرین کل کوئٹہ روانہ ہو رہی ہے۔

وقت اشاعت : 11/12/2018 - 17:03:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :