لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کے سالانہ اجلاس کا انعقاد

منگل 11 دسمبر 2018 17:40

لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کے سالانہ اجلاس کا انعقاد
لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں وسیم انور ، نجف حمید خان، احمد ایاز خان، مقصود احمد، مسعود انور، نصیر شہزاد، محمد ارشد، سردار نوشاد اور نواب منصور حیات خان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر ایل آرسی اے کی سالانہ آڈٹ شدہ اکائونٹس رپورٹ برائے سال 2017-18ء منظور کر لی گئی‘ اس کے علاوہ جنرل باڈی نے احمد ایاز خان کو بطور رکن ایگزیکٹو کمیٹی برقرار رکھا جبکہ نصیر شہزاد کو ایگزیکٹو ممبر کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا، ان کی جگہ نارتھ زون کے صدر مسعود انور کو ایگزیکٹو کمیٹی کا نیا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مسعود انور نے تمام اراکین جنرل باڈی بالخصوص شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے روکھڑی گروپ میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان کیا۔
وقت اشاعت : 11/12/2018 - 17:40:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :