چھٹی آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ،عامر کیبلز نے مریدکے ٹائیگرز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

منگل 11 دسمبر 2018 19:10

چھٹی آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ،عامر کیبلز نے مریدکے ٹائیگرز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) چھٹی آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں عامر کیبلز نے مریدکے ٹائیگرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق سٹیگ کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں مریدکے ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 26 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، وسیم فضل نے 39، عتیق الرحمن 24، خالد سلیم 22، مقصود احمد 20، عمر حسن 18 اور محمد افضل نے 22 رنز ناٹ آئوٹ بنائے،عامر کیبلز کی طرف سے افتخار احمد نے 2/23، ریحان ریاض 2/27 اور ریحان رئوف نے 2/28 وکٹ حاصل کیں، جواب میں عامر کیبلز نے 19.4 اورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا، ریحان ریاض 45، دستگیر بٹ 35، افضل شاہ 48 ناٹ آئوٹ اور طاہر مغل نے 25 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، محمد عاصم 1/28 اور محمد افضل نے 1/34 وکٹ حاصل کیں�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 11/12/2018 - 19:10:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :