ثناءمیر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں سابق کپتان کی گیند ”پلے آف دی ٹورنامنٹ قرار“

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 12 دسمبر 2018 13:12

ثناءمیر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12دسمبر2018ء) رواں سال ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں پاکستانی سپن باﺅلر ثنا میر کی حیران کن لیک بریک گیند کو ”پلے آف دی ٹورنامنٹ “قرار دیا گیا ہے۔سابق کپتان ثناءمیر نے آئرش کپتان لارا ڈیلانی کو لیگ بریک گیند پر چکمہ دے کر کلین بولڈ کیا تھا۔ کرکٹ شائقین نے ووٹ کے ذریعے ثنامیر کی اس گیند کو ایونٹ کی بہترین لیگ بریک ڈیلیوری قرار دیا تھا جس کا باقاعدہ اعلان انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کیا گیا۔

سابق کپتان نے ان کے حق میں ووٹ دینے پر مداحوں، فیملی ممبرز اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے یہ میچ 38 رنز سے جیتا تھا اور ثناءمیر نے 4 اوورز میں 20رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کی تھیں۔

(جاری ہے)

32سالہ ثناءمیر اب تک112ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بطور بلے باز18.32کی اوسط سے1558رنز سکور کرچکی ہیں جن میں 3نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جب کہ باﺅلنگ میں وہ25.02کی اوسط سے136شکار کرچکی ہیں جن میں 6مرتبہ میچ میں 4وکٹیں اور ایک مرتبہ5وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کرنا شامل ہے،انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں38کیچز بھی تھام رکھے ہیں ،وہ 97ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 14.43کی اوسط سے 794رنز بھی سکور کرچکی ہیں اور48ناٹ آﺅٹ ان کا بہترین سکور ہے جب کہ باﺅلنگ میں انہوں نے 22.83کی اوسط سے81وکٹیں اپنے نام کررکھی ہیں جب کہ 4مرتبہ میچ میں چار وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی ان کے پاس ہے ،وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں22کیچز پکڑ چکی ہیں ۔








وقت اشاعت : 12/12/2018 - 13:12:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :