کوہاٹ ‘تحصیل سینی گمبٹ، آل پاکستان خٹک فٹ بال ٹورنمنٹ شاہین صابر ٹانک نے جیت لیا

پاکستان تحریک انصاف حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے‘مہمان خصوصی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش

بدھ 12 دسمبر 2018 14:01

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) تحصیل سینی گمبٹ، آل پاکستان خٹک فٹ بال ٹورنمنٹ شاہین صابر ٹانک نے جیت لیا ۔ مہمان خصوصی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل سینی گمبٹ کے سکول گرائونڈ پر کھیلا گیا آل پاکستان خٹک فٹ بال ٹورنمنٹ کے فائینل میچ میں شاہین صابر فٹ بال کلب ٹانک نے قربان فٹ بال کلب ڈیرہ اسماعیل خان کو پیلنٹی ککس پر ہرا دیا ۔

دونو ں ٹیموں کے مابین میچ دو دو گول سے برابر تھا تاہم ٹانک نے پلینٹی شوٹس پر پیچ جیت لیا آخر میں مہمان خصوصی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ اور عزم ہے کہ میدان آباد ہو اور ہسپتالوں میں مریض کم ہو ، کیونکہ صحت مند معاشرہ ہی کھیل کود سے ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ممبر ضلع کونسل گمبٹ ساجد اقبال اور ناظم ثناء اللہ خٹک کے مطالبے پر تولنج روڈ محلہ اعوان اور محلہ خدر خیل تک کا راستہ، روڈ پختہ کرنے کے اعلان کے ساتھ ساتھ سکول گرائونڈ میں سولر کی تنصیب، چاروں طرف تماشائیوں کیلئے سیٹس ،گرائونڈ میں پانی کی فراہمی اور گراس بیچھانے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر ساجد اقبال نے کہا کہ وہ پہلے ہی گرائونڈ تک پختہ روڈ اور چاردویواری کر چکے ہیں جبکہ اب اپنے فنڈ اور او جی ڈی سی ایل کے تعائون سے یوسی کیلئے تین لاکھ کے فنڈ سے سپورٹس گالہ اور مزید ایک لاکھ فراہم کرونگا۔

آخر میں مہمان خصوصی نے بہترین انتظامات پر فیفا ریفری خرم شہزاد ، ثناء اللہ ، یاسر، عبدالرحمن ، ارشد اور اسد سمیت خٹک کلب کا شکریہ ادا کیا۔ اور مزید تعائون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ریفری احسان ، دلاور، عبدالوادود، نیاز حیدر، اور زاہد رونی کو شیلڈز دی گئی جبکہ ٹانک کے سہیل ڈینیو، گنڈیالی کے دانیال آفریدی، زاہد رونی ، حزیف آفریدی بہترین کھلاڑی قرار پائے ،واضح ہو کہ ضلعی سطح پر پہلی دفعہ گمبٹ میں اس نوعیت کا ٹورنمنٹ منعقد کرایا گیا جس کی سپرویژن فیفا ریفری خرم شہزاد نے کی۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 14:01:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :