ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

پاکستان کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا

بدھ 12 دسمبر 2018 15:26

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ٹیمز کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ سیمی فائنلز کل جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ میزبان سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر ایمرجنگ ٹیمز کپ کی میزبانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں گروپ بی کے میچز کھیلے گئے جبکہ سری لنکا گروپ اے سمیت سیمی فائنلز اور فائنل میچ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹاپ ٹیموں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔ دونوں سیمی فائنلز (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا مقابلہ بھارت اور سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 15:26:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :