دوسرے ٹیسٹ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں گا، چیتشور پوجارا

بدھ 12 دسمبر 2018 15:26

پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز چیتشور پوجارا نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آسٹریلوی ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سنچری اور دوسری اننگز میں نصف سنچری کھیلنے پر بہت خوش ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ جتینے کے بعد انکی ٹیم کا مورال بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر متحد ہے اور اس وقت تمام تر توجہ کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس میں کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

واضح رہے کہ پوجارا نے کینگروز کے خلاف پہلے میچ کی پہلی اننگز میں انفرادی 123 جبکہ دوسری اننگز میں 71 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اس شاندار کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 15:26:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :