اولمپک سالیڈیریٹی آرچری کوچنگ کورس کل شروع ہوگا

بدھ 12 دسمبر 2018 15:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے اولمپک سالیڈیریٹی آرچری کوچنگ کورس کل جمعرات سے اولمپک ہائوس لاہور میں شروع ہوگا۔ کورس کا افتتاح پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید کریں گے جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ کوچنگ کورس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کورس میں ملک بھر سے 20 کوچز شرکت کریں گے جن میں 14 مرد اور 6 خواتین کوچز شامل ہیں۔ مردوں میں شفقت اللہ، ذوالفقار علی، فرخ بلال، محمد یوسف، مشعوق علی، سرفراز، کاشف انور، خالد جان، منظور قادر، ناصر محمود، عبدالرحمن، ادریس مجید، رفاقت اور وقاص احمد جبکہ خواتین میں سارہ دلشاد، شائستہ رسول، ارم خانم، ابیرہ منیر، کنول حسن اور اقصی شاہ شامل ہیں۔

ان کوچز کو بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کوچ محمد ضیاء الحق جدید اور اعلی تربیت دیں گے۔ کورس 19 دسمبر تک جاری رہے گا کورس کے اختتام پر کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 15:26:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :