آئی سی سی نے سری لنکن آف اسپنر اکیلادانا نجیا کا بائولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیدیا

کیلا دانانجیا ناصرف بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ نہیں کروا سکیں گے بلکہ تمام ممالک کی نیشنل فیڈریشن بھی اس فیصلے پر عملدرآمد کی پابندی ہوگی ، آئی سی سی

بدھ 12 دسمبر 2018 16:28

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے سری لنکن آف سپنر اکیلا دانانجیا کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ کرانے سے روک دیا ہے۔دانانجیا کا باؤلنگ ایکشن انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران رپورٹ ہوا جس میں انگلینڈ نے 211 رنز سے فتح حاصل کی۔

ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد برسبین میں ان کا انفرادی ٹیسٹ کیا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ ان کا باؤلنگ ایکشن آئی سی سی کی قانونی حد 15 ڈگری سے تجاوز کر رہا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انفرادی معائنے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سری لنکن آف سپنر اکیلا دانانجیا کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی ہے جس کے باعث فوری طور پر انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ سے روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اکیلا دانانجیا ناصرف بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ نہیں کروا سکیں گے بلکہ تمام ممالک کی نیشنل فیڈریشن بھی اس فیصلے پر عملدرآمد کی پابندی ہوں گی البتہ وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی اجازت سے سری لنکن ڈومیسٹک سیزن میں باؤلنگ کرانے کے مجاز ہوں گے۔25 سالہ آف سپنر نے سری لنکا کی جانب سے فروری میں ٹیسٹ کرکٹ ڈیبیو کیا جس کے بعد وہ اب تک 5 ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں تاہم اب اس پابندی کے خاتمے کیلئے انہیں لازمی طور پر اپنا باؤلنگ ایکشن تبدیل کرنا ہو گا۔۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 16:28:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :