سائوتھ افریقہ کرکٹ سیریز‘ قومی کرکٹ ٹیم (کل) سائوتھ افریقہ روانہ ہوگی

قومی ٹیم تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی

بدھ 12 دسمبر 2018 17:24

سائوتھ افریقہ کرکٹ سیریز‘ قومی کرکٹ ٹیم (کل) سائوتھ افریقہ روانہ ہوگی
لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سائوتھ افریقہ کیخلاف کرکٹ سیریز کیلئے 16رکنی قومی کرکٹ ٹیم کل 13دسمبر بروز جمعرات کی علی الصبح لاہور اور کراچی سے دو مختلف فلائیٹس کے ذریعے براستہ دوبئی سائوتھ افریقہ روانہ ہوگی‘کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شان مسعود ،کپتان سرفراز احمد اور اسد شفیق کراچی سے روانہ ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑی لاہور سے روانہ ہوں گے ‘پی سی بی کے ترجمان رضا راشد کے مطابق یاسر شاہ اپنی ذاتی وجوہات کی بناء پر ٹیم کے ساتھ نہیں روانہ ہوسکیں گے‘ وہ 20دسمبر کو ٹیم کو جوائن کریں گے‘ جنوبی افریقہ کیخلاف قومی ٹیم نے ایک تین روزہ پریکٹس میچ سمیت تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں‘ سرفراز احمد قیادت کے فرائض سر انجام دیں گے‘ تین ٹیسٹ میچز کیلئے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں فخرزمان، اظہر علی، شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم،اسد شفیق،حارث سہیل،سرفراز احمد،یاسر شاہ، شاداب خان،محمد عامر، حسن علی،محمد عباس،فہیم اشرف ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں‘پاکستان ٹیم کرکٹ سائوتھ افریقہ کیخلاف پریکٹس میچ 19دسمبر کو کھیلے گی‘تین ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ سینچورین میں26 تا 30دسمبر تک ہوگا ‘دوسرا ٹیسٹ کپ ٹائون میں 3 تا 7جنوری ،تیسرا ٹیسٹ جوہانسبرگ میں 11 تا 15جنوری کو ہوگا‘پانچ ون ڈے میچز 19،22،25،27اور 30جنوری کو ہوں گے ‘تین ٹی ٹوئنٹی میچز 2,3,اور 6فروری کو ہوں گے‘پاکستانی ٹیم کو حال ہی میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-1سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے سرفراز احمد کی کپتانی پر سوال اٹھا ئے جارہے ہیں تاہم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دو نوں ٹیسٹ میچز اپنی غلطیوں سے ہارے لیکن جنوبی افریقہ کی سیریز میں ان غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے اور بہتر نتائج دینے کی کوشش کریں گے‘ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی تاہم قومی ٹیم کے کھلاڑی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے اچھی کارکردگی دکھائیں گے ۔

وقت اشاعت : 12/12/2018 - 17:24:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :