نیوزی لینڈ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 15 دسمبر سے شروع ہوگا

بدھ 12 دسمبر 2018 18:19

نیوزی لینڈ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 15 دسمبر سے شروع ہوگا
ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ الیون اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ آئی لینڈرز ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کا باقائدہ آغاز 15 دسمبر کو پہلے ٹیسٹ میچ سے کریگی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کیلئے پہلے ہی 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لیتھم، جیت راوال، روز ٹیلر، ہنری نیکولز، بے جی واٹلنگ، کولن ڈی گرینڈ ہوم، ٹم سائوتھی، نیل واگنر، اعجاز پٹیل، ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری اور ویل ینگ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری کو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 5 جنوری کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 8 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 11 جنوری کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 18:19:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :