ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی کی ذمہ داری ٹیم انتظامیہ کو قبول کرنی چاہیے‘محمد ثقلین

جب تک اچھا کوچنگ پینل ٹیم کے ساتھ نہیں لگایا جائے گا اس وقت تک پرفارمنس کا گراف بہتر نہیں ہو سکتا

بدھ 12 دسمبر 2018 21:43

ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی کی ذمہ داری ٹیم انتظامیہ کو قبول کرنی چاہیے‘محمد ثقلین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ محمد ثقلین نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی کی ذمہ داری ٹیم انتظامیہ کو قبول کرنی چاہیے،جب تک اچھا کوچنگ پینل ٹیم کے ساتھ نہیں لگایا جائے گا اس وقت تک پرفارمنس کا گراف بہتر نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے محمد ثقلین نے کہا کہ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی، تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی استعداد کے مطابق کھیل پیش کیا ان کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، جب تک اچھا کوچنگ پینل ٹیم کے ساتھ نہیں لگایا جائے گا اس وقت تک پرفارمنس کا گراف بہتر نہیں ہوگا، ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی کی ذمہ داری ٹیم انتظامیہ کو قبول کرنی چاہیے۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 21:43:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :