سابق بھارتی کوچ انیل کمبلے کا عہدہ چھوڑنے میں کوہلی کا کردار بے نقاب

انیل کمبلے کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی تک معاہدہ تھا

بدھ 12 دسمبر 2018 21:59

سابق بھارتی کوچ انیل کمبلے کا عہدہ چھوڑنے میں کوہلی کا کردار بے نقاب
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایڈمنسٹرڈ کمیٹی کی ممبر ڈیانا ایڈلجی کی لیک ای میل نے سابق ہیڈ کوچ انیل کمبلے کے استعفے میں ویرات کوہلی کے کردار کو بے نقاب کردیا۔کھیلوں کی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بھارتی کرکٹ کی ایڈمنسٹرڈ کمیٹی کی رکن ڈیانا ایڈلجی کی ای میل کی تفصیلات جاری کردیں جس میں انیل کمبلے کے استعفے کا ذمے دار کپتان ویرات کوہلی کو قرار دیا گیا ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق ہیڈ کوچ انیل کمبلے نے گزشتہ سال یہ کہہ کر اپنی مدت ملازمت سے قبل استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان کی کوچنگ کے انداز سے کپتان ویرات کوہلی مطمئن نہیں تو وہ مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔انیل کمبلے کے استعفے کی وجہ ایڈمنسٹرڈ کمیٹی رکن ڈیانا ایڈلجی نے بی سی سی آئی کو بھیجی گئی ای میل میں یہ بتائی کہ ویرات کوہلی کرکٹ بورڈ کے سی ای او راہل جوہری کو انیل کملے سے متعلق مسلسل میسجز بھیجتے تھے جس کی وجہ سے کپتان اور کوچ کے درمیان دوریاں تھیں۔

(جاری ہے)

ڈیانا نے ای میل میں کہا کہ انیل کمبلے کے بعد روی شاستری کو کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کیلئے بھی قوانین کو پس پشت ڈالا گیا۔ڈیانا ایڈلجی کے انکشافات ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں کہ جب بھارتی وومن ٹیم کی ہیڈ کوچ کے انتخاب کیلئے ونود رائے کو ایڈہاک کمیٹی میں لگایا گیا جس کی انہوں نے مخالفت کی اور ساتھ ہی انہوں نے ویرات کوہلی کی وجہ سے انیل کمبلے کے استعفے کا ذکر چھیڑا۔ یاد رہے کہ انیل کمبلے کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی تک معاہدہ تھا تاہم بھارتی ٹیم ابھی انگلینڈ پہنچی نہیں تھی کہ بورڈ کی جانب سے نئے کوچ کا اشتہار جاری کیا گیا۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 21:59:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :