جنوبی افریقا کا دورہ آسان نہیں،جیت کے لیے سخت محنت درکار،سابق کرکٹرز

بدھ 12 دسمبر 2018 22:25

جنوبی افریقا کا دورہ آسان نہیں،جیت کے لیے سخت محنت درکار،سابق کرکٹرز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) محمد حفیظ اورعمران نذیر نے قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ آسان نہیں ہوگا اور جیت کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔ہوم سیریز میں نیوزی لیںڈ سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا اگلا امتحان دورہ جنوبی افریقہ ہے۔ محمد حفیظ اور عمران نذیر نے قومی ٹیم کو مفید مشورے دئیے ہیں۔

سابق کرکٹرز پرامید ہیں کہ جنوبی افریقہ میں بولرز اوربیٹسمین اچھا پرفارم کریں گے۔عمران نذیر نے امید ظاہر کی ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے باوجود قومی ٹیم کا اعتماد کم نہیں ہوا ہے،ہر لڑکا پرفارم کررہا ہے اور ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقا میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا میں مختلف کنڈیشنز ہونگی اور باؤنس اور سیم کی وجہ سے بیٹسمین کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لیے آج 13 دسمبر کو روانہ ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین میں کھیلا جائیگا۔ ٹیسٹ سیریز میں 3 میچز ہونگے۔۔



























































































وقت اشاعت : 12/12/2018 - 22:25:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :