ثنا میر کی حیران کن لیک بریک گیند پلے آف دی ٹورنامنٹ قرار

ْسابق کپتان نے آئرش بلے باز لارا ڈیلانی کو لیگ بریک گیند پر چکمہ دے کر کلین بولڈ کیا تھا

بدھ 12 دسمبر 2018 22:30

ثنا میر کی حیران کن لیک بریک گیند پلے آف دی ٹورنامنٹ قرار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) رواں سال آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی20 میں پاکستانی بولر ثنا میر کی حیران کن لیک بریک گیند کو ’’پلے آف دی ٹورنامنٹ ‘‘قرار دیا گیا ہے۔سابق کپتان ثنا میر نے آئرش بلے باز لارا ڈیلانی کو لیگ بریک گیند پر چکمہ دے کر کلین بولڈ کیا تھا۔

(جاری ہے)

کرکٹ شائقین نے ووٹ کے ذریعے ثنامیر کی اس گیند کو ایونٹ کی بہترین لیگ بریک ڈیلیوری قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے یہ میچ 38 رنز سے جیتا تھا۔ ثنا میر نے 4 اوورز میں 20رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سابق کپتان نے ان کے حق میں ووٹ دینے پر مداحوں، فیملی ممبرز اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 22:30:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :